بیرون ملک سے آنیوالے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

0 108

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان کیچ کا رہائشی 26 سال کا مسافر اتوار کو ابوظبی سے کراچی پہنچا تھا جبکہ27 سال کا اٹک کا رہائشی دوسرا مسافر جدہ سے کراچی آیا تھا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا، لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کووڈ کی قسم کا معلوم ہوسکے گا۔

اس سے پہلے بھی بیرون ملک سے آئے 4 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی،امریکا، برطانیہ اور بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کے کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے ویرینٹ سے بھارت میں اموات بھی ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ افراد کااسپتالوں میں داخلہ بڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت زیادہ ترائیرپورٹس پرباہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے، بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.