عمران خان کا تاحیات نااہلی ختم کرنےکے فیصلے پر بات کرنے سے انکار

0 115

عمران خان نےاڈيالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں تاحیات نااہلی ختم کرنےکے فیصلے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات نہیں کریں گے۔

عمران خان سے سوال ہو ا کہ تاحیات نااہلی ختم ہونے سے ہوسکتا ہےکہ مستقبل میں آپ کو بھی فائدہ ہو؟ اس پر بھی بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین پر جو کیس بنائے گئے تھے وہ انہوں نے نہیں بنائے تھے بلکہ وہ پہلےکے بنے ہوئے تھے ۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ان کے خلاف ایک آفس بوائےکو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا،کیا وہ آفس بوائےکے ذریعے اربوں روپےکی کرپشن کریں گے؟

شیخ رشید کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی سیاسی ٹیم کرےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.