بلےکے انتخابی نشان کیلئے ایک اور سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

0 121

اسلام آباد، بلےکے انتخابی نشان کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ،ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے لیے بلےکا انتخابی نشان مانگ لیا ہے۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کا ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ ہے،اس سے قبل ایک اور سیاسی جماعت ہم عوام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن سے بلےکا انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.