نادرا کی جانب سے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف

0 75

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے عام انتخابات کے لیے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیے گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نادرا کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مراسلہ کے مطابق کئی شہروں میں ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا، شمالی وزیرستان،اورکزئی،ٹنڈواللہ یار،کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خامیاں سامنے آئیں۔

چاروں اضلاع میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.