کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

0 108

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اشرافیہ کی غریب دشمن سیاسی جماعتوں کو پنجاب اور ملک پر مسلط کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، یہ لوگ الیکشن لڑ کر ذاتی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

عوام سے وعدہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو تنخواہ اور آمدنی دگنی کریں گے، 30 لاکھ گھر بنائیں گے، کچی آبادیاں ریگولرائز کریں گے، کسانوں کو مالی مدد اور انشورنس بھی دلائیں گے۔

پنجاب کے سیاستدان بیمار پڑنے پر لندن چلے جاتے ہیں، ان کی حکومت بنی تو یہیں اسپتال بنوا دیں گے تاکہ ان سیاستدانوں کو لندن نہ جانا پڑے۔

نواز شریف کی واپسی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان مقبولیت کا فرق تیزی سے کم ہونے لگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.