عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ،ہم کنٹرول کریں گے،جہانگیر ترین

0 113

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اگر مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکے تویہ ہماری ناکامی ہوگی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ ہم نے ضرورت کی وجہ سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی، معیشت پریس کانفرنس میں باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، ہم معیشت کو بہتر کریں گے تو عوام کی تقدیر بدل جائے گی، معیشت کو طاقتور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، منہگائی کو کنٹرول کرنے کے مختلف طریقے ہیں اور ہم کنٹرول کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، حلقے کے عوام کیلئے محنت کروں گا۔

علاوہ ازیں ملتان میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں آئی پی پی سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے میں ملتان میں اپنے گھر آیا ہوں اور الیکشن لڑرہا ہوں، میرے اندر آج بھی وہی جذبہ ہے جو تحریک انصاف کیلئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک تگڑا نہیں ہوگا تو ہم بھی تگڑے نہیں ہونگے، جس کے ساتھ ایک بار کھڑا ہو جاؤں پھر ساتھ نہیں چھوڑتا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.