ثابت کریں پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا، دانیال کا احسن اقبال کو نوٹس بھیجنے کا اعلان

0 83

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے اعلان کیا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو ہرجانےکا نوٹس بھیجوں گا۔

انہوںنے پریس کانفرنس میں کہاکہ میں کوئی اڈے نہیں چلاتا نہ ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا ہے، سوشل میڈیا پرکردار کشی کیسےکرسکتا ہوں؟ میرا اکاؤنٹ عرصے سے ان ایکٹو ہے۔

مختلف جماعتوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا، میرے جاری سوئی گیس کےمنصوبوں کو کس نےروکا؟ احسن اقبال نے لوٹے ختم نہیں کیے، لوٹوں کی فیکٹری لگائی ہے۔

نوازشریف جیل میں تھے تو مریم نواز کا اپنےحلقےمیں جلسہ کیا، میری بیماری میں مدد کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی فائدے اٹھائے جائیں، میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر احسن اقبال نے قیادت کو مجبور کیا۔

خیال رہے کہ شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا تھاکہ دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، پی ٹی آئی نےگھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔

ان کا کہناتھا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہ دی تھی، پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.