مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپّے لگے اتنی ہی تیزی سے مہنگائی ختم ہوگی، مسلم لیگ (ن) کے جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگيا ہے۔
پچھلے 5 سال کے دوران لاہور میں کوئی کام نہیں کیا گیا، نواز شریف بناتا ہے اور باقی اجاڑتے ہیں، یہی فرق ہے، 8 فروری کو شیر پر ٹھپّہ لگاؤ ، پاکستان کو نواز دو ، 8 فروری کو شیر دھاڑے گا ۔
انتخابات سے قبل مریم نواز کی جانب سے اپنے انتخابی حلقے میں طوفانی دورے کیے جارہے ہیں، انہوں نے انتخابی حلقوں کے دوران پُرجوش خطابات کیے اور کارکنوں اور عوام کو شیر پر ٹھپّہ لگانے پر زور دیا۔