میں نہیں سمجھتا پی ٹی آئی اور عارف علوی ساتھ چل سکتے ہیں،شیر افضل مروت

0 106

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عارف علوی کے بیٹے کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف اور عارف علوی کا مزید ساتھ چل سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتہاکردی، بینگن ،ڈھول باجے سمیت جو نشان دیےگئے وہ 8 فروری کو سود سمیت لوٹائیں گے، ضمانتیں ہونے کے باوجود ہمارے لیڈروں کو رہائی نہیں ملتی۔

عمران خان کے خلاف 202 کیسز درج ہوچکے ہیں، ملک بھر میں لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل رہے ہیں،کراچی میں بھی لوگ جوش و ولولے سے نکل رہے ہیں۔

سندھ میں انتخابی مہم میں مصروف ہوں، رؤف حسن، حامد خان، او اب علوی کا بیان آنا عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگوں کوتکلیف ہے، یہ پہلے بھی میرے خلاف بیانات دے چکے ہیں جس کی عمران خان سے شکایت کی، عمر ایوب سے بھی شکایت ہے کہ ان کو خاموش کرائیں۔

کراچی کے علاقوں چنیسر گوٹھ،اعظم بستی ،محمود آباد اور پہلوان گوٹھ میں پی ٹی آئی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں،انہوں نے کہاکہ
عارف علوی نے آخری ایام میں تحریک انصاف کی ساتھ زیادتیاں کیں۔

عارف علوی نے پی ڈی ایم کو موقع دیا کہ مرضی کی قانون سازی کرے، صدر مملکت حج پر گئے تو پی ڈی ایم نے الیکشن ایکٹ اور ملٹری ایکٹ میں ترمیم کیں۔

الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کی ذمہ داری تھی ، صدر عارف علوی نے اپنی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈالنی چاہی، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف اور عارف علوی کا مزید ساتھ چل سکتا ہے۔

عارف علوی کے بیٹے کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے، عارف علوی سے متعلق بیان سے عمران خان نے منع نہیں کیا تھا، حلفاً کہتا ہوں اپنی طرف سے کوئی بیان عمران خان سے منسوب نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.