طورخم سرحدی گزرگاہ 2 طرفہ تجارت کیلئے پانچویں روزبھی بند، مال بردارگاڑیاں پھنس گئیں

0 178

خیبر میں کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے سفری دستاویزات کی شرط پر عمل درآمد کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند رہی جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والی کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد 4 روز قبل شروع کیاگیاتھا۔

ڈرائیورز کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں گاڑیوں کوپاکستان داخل ہونے سے روک دیاگیا جس کے ردعمل میں افغان حکام نے تجارتی سامان ایکسپورٹ کرنے والی پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

افغان حکام کاکہنا ہے کہ جب تک پاکستانی حکام پاسپورٹ کی شرط ختم نہیں کرتے تب تک پاکستانی کارگو گاڑیوں کو بھی افغانستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب چمن پر باب دوستی کے ساتھ دھرنے کی وجہ سے پاک افغان دوطرفہ تجارت دوماہ سے بند ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا سرحدی گزرگاہ 70 دنوں سے دوطرفہ ٹریڈ کیلئے بند ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.