پی ٹی آئی کے ٹی ٹی پی کی واپسی کے فیصلے نے ملک کو دہشتگردی میں دکھیلا،بلاول

0 104

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) والوں کو واپس پاکستان بلانے کے فیصلے نے ملک کو ایک بار پھر سے دہشتگردی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان اور مختلف اداروں سے متعلق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم کی مخصوص سوچ تھی، ان کے خیال میں اُس وقت ادارے میں اس سوچ کی مخالفت تھی۔

سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتائے بغیر ٹی ٹی پی کو خود ہی معافی دے دی، ٹی ٹی پی سے بات کرنی تھی تو پاکستان کا آئین تسلیم کرواتے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے اندر دہشتگردی کے سنگین واقعات میں ملوث افراد کو پاکستان میں رہنے کی غیر مشروط دعوت دی۔

ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وزیر خزانہ کو تبدیل کرکے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے میں ڈال دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.