پی ٹی آئی کا آزاد مہم چلانے والے اپنے امیدواروں سے نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ

0 120

پاکستان تحریک انصاف میں الیکشن کو لے کر مشکلات مزید بڑھنے لگی ہے، امیدوار جن کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملا ان کی جانب سے بھی اپنی آزاد مہم جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد مہم چلانے والے امیدواروں سے فوری طور پر اپنی نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ امیدوار جو پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں ملا وہ پارٹی امیدوار کے خلاف مہم چلا رہے ہیں لہٰذا ایسے امیدوار فوراً نامزدگی سے واپس لیں۔

نوٹیفیکیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ جو امیدوار ایسا نہیں کرے گا اس کی پارٹی ممبر شپ ختم کر دی جائے گی۔

عمر ایوب کی جانب سے صوبائی اور ضلعی قیادت کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.