الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا انتخابی نشان ’ستارہ‘ دینے سے معذرت کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرنگ افسر کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے نشانات میں سے کوئی نشان الاٹ کر دیں۔
این اے 223 بدین سے جی ڈی اے کا ٹکٹ پر محمد حسام مرزا کو پہلے ہی انتخابی نشان ’ستارہ‘ الاٹ کیا جا چکا ہے، حسام مرزا نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔
کسی حلقے میں ایک وقت میں ایک ہی سیاسی جماعت کے دو امیداروں کو ایک ہی نشان الاٹ نہیں کیا جا سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔
ریٹرنگ افسر فارم 33 پر نظرثانی کر کے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کر دیں اور انہیں ستارے کے علاوہ کوئی اور نشان دے دیں۔