عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

0 116

لاہورہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں قراردیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہوسکے اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا

لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک ضمانت کی درخواستو ں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.