جماعت اسلامی کاپولنگ بوتھ میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

0 102

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی سیاست کے ذریعے عوام کو انتخابات سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

آرمڈ سکیورٹی فورسز ضروری ہیں مگر ان کے پولنگ بوتھ میں اندر رہنے سے مسائل ہوتے ہیں، ضلع وسطی میں انسانی جان کا نقصان ہوا، جو جماعتیں آپس میں لڑ رہی ہیں۔

وہ چاہتی ہیں کہ عوام کو ووٹ ڈالنے سے دور رکھا جائے، عوام سے گزارش ہے کہ ان پارٹیوں کو ناکام بنا کر ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں، فوج، ایف سی اور رینجرز کا تقرر اسٹریٹجک جگہوں پر ہونا چاہیے، پولنگ بوتھ کے اندر جانے سے زیادہ مسائل ہوتے ہیں۔

جماعت اسلامی انتخابات میں جیت رہی ہے، اس کا راستہ روکنا حب الوطنی نہیں ملک دشمنی ہے، آج کی ڈیڈلائن ہے، انٹر کا رزلٹ مؤخر کر کے کارروائی کی جائے، ورنہ مارچ کریں گے۔

کراچی کے طلبہ کو انٹر سال اول میں فیل کر کے تعلیمی نسل کشی کی گئی ہے، کراچی سے مینڈیٹ لینے والوں نے کراچی کے عوام کا استحصال کیا ہے، کراچی کے عوام جماعت اسلامی کو طاقت دیں، عوام کیلئے سرکاری سطح پر آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.