مری اور گلیات میں برفباری، بدترین ٹریفک جام ، سیاح گاڑیوں میں محصور

0 86

مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برفباری کے بعد مری ایکسپریس وےاور لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

شدید برفباری کے دوران ٹریفک جام میں کئی گھنٹوں سے پھنسے سیاحوں نے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کی اپیل کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برفباری آج بھی جاری رہے گی، سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، 17 میل سے مری میں مزید سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.