پی ٹی آئی نے 5 فروری کو ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیئے
تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی وجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔