الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا،وزیر اطلاعات سندھ

0 83

نگران وزیراطلاعات سندھ احمد شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت سندھ الیکشن کے لیے تیار ہے، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات ہوگی۔

انتخابات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 62 کروڑ 54 لاکھ سے زائد جاری کیے گئے جب کہ ایک ارب 63 کروڑ سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے الگ رکھے ہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومت الیکشن کیلئے تیار ہے اور تمام ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں لہٰذا الیکشن وقت پر ہوں گے، عدالتیں اور الیکشن کمیشن فیصلے کررہے ہیں۔

ہم نہ کسی کو اندرکررہے ہیں نہ باہر، کئی ماہ سے امن و امان کی بہتری کے لیے کام ہورہا ہے البتہ الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جو الیکشن میں نیشنل ڈیوٹی پر نہیں جائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آج جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت کررہی ہیں کل یہی اتحادی حکومتیں بناسکتی ہیں، انتخابات کے سلسلے میں ہم ایک انفارمیشن سیل بنا رہے ہیں جہاں میں خود موجود ہوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.