کراچی نے بتادیا اب بلے، پتنگ، تیرکی نہیں کرین کی باری ہے،سعد رضوی

0 733

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے باغ جناح کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم میں بھی جلسہ اس بات کا پیغام ہےکہ ملک میں دین محمدی کا نظام قائم ہوکر رہے گا۔

عوام کا مجمع بتا رہا ہےکہ ہرظلم مٹتا جا رہا ہے، 76 سال سے جو حالات ابتر سے ابتر کر رہے ہیں یہ جلسہ ان کے لیے پیغام ہے، ملک کو کرپشن، بےامنی اور غربت کی دلدل میں پھینک دیا گیا ہے۔

کراچی نے بتادیا ہےکہ اب بلے، پتنگ، تیرکی نہیں کرین کی باری ہے، آنکھیں کھول کر دیکھیں اسے جلسہ نہیں عوامی سیلاب کہتے ہیں، اب کوئی غنڈہ گردی اور بدمعاشی نہیں صرف کرین پر ٹھپہ چلےگا۔

ٹی ایل پی کے کارکن بریانی اور قیمے والے نان پر نہیں آئے، تحریک لبیک اپنے قائد خادم حسین رضوی کے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے، جنہوں نےکروڑوں کے ٹکٹ بیچے اور پارٹی فنڈکےنام پرپیسا کھایا۔

کیا وہ دیانت دار ہوں گے؟ جس نے دس کروڑ کا پارٹی ٹکٹ خریدا وہ 25 کروڑ عوام سے وصول کرےگا، ہم نے 713 امیدوار میدان میں اتارے ہیں کسی ایک سے بھی ایک روپیہ نہیں لیا۔

ہم وہ نہیں جن کے بڑوں نے انگریزوں سے ساز باز کرکے جائیدادیں لیں، ہم ان کی اولادیں ہیں جنہوں نے انگریزوں کے ظلم برداشت کیے۔

76سال سے جنہوں نے ملک لوٹا آج نئے ناموں سے آرہے ہیں، شہری دوبارہ دہشت گردی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.