ڈی آئی خان،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

0 109

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا،واقعہ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.