ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر حیات نے کہاہےکہ الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، اب تک ٹرائلز پر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔
ای ایم ایس کو اس سے قبل انتخابات میں استعمال کیا جاچکا ہے،پریزائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائےگا، نتائج ترسیل میں کوئی مسئلہ ہوا تو پریزائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں آر اوکو نتائج پہنچائےگا۔
ای ایم ایس نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کا فوری طور پر پتا لگائےگا۔
ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا کہنا تھا کہ اب تک ٹرائلز پر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔
تمام کنٹرول رومز 24/7 کام کر رہے ہیں، انتخابات کے نتائج آنے تک مرکزی کنٹرول روم مسلسل کام کرے گا، الیکشن منیجمنٹ سسٹم آف لائن اور آن لائن دونوں صورتوں میں کام کرےگا۔
شکایات درج کرانےکے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، ای میل اوریونیورسل فون نمبر پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، صوبائی سطح پر چار کنٹرول روم بھی قائم کیےگئے ہیں، 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔