عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، پرویز خٹک

0 56

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے۔

اقتدار کے نشے میں رہ کر انتقامی کارروائیاں کرنے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان آج خود قید ہیں، (ن) لیگ کے امیدوار اختیار ولی جعلی ووٹ ڈالنے میں خود ماہر ہے۔

اختیار ولی جب الیکشن لڑ رہے تھے تو 10 ہزار ووٹ جعلی ڈالے تھے، میں ابھی بھی ثابت کرسکتا ہوں لیکن الیکشن کمیشن نے میری بات نہیں مانی تاہم اس دفعہ ہمارے پولنگ ایجنٹس الرٹ رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.