چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس دوران عدالت نے انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔
’الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔
عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی اور عدالت نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔