پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلے کا نشان کھونے کے بعد مسائل درپیش ہیں لیکن ان کی انتخابی نشان عوام تک پہنچانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار اور پی پی پی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کھڑے ہیں۔
خرم شیر زمان اس حلقے سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان کھونے کے بعد مسائل درپیش ہیں لیکن ان کی انتخابی نشان عوام تک پہنچانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہے ہمارے پاس تو فیلڈ بھی نہیں ہے۔ انتخابی مہم میں مسائل درپیش ہیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک ہم اپنے انتخابی نشان پہنچا رہے ہیں، ہمارے ساتھ پاکستان کے نوجوان ہیں۔
این اے 241 میں پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
سوال پوچھنے پر خرم شیرزمان نے پی ٹی آئی اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان کوئی مقابلہ نہ ہونے کا اظہار ہے اور زائد ووٹ سے جیت کی امید بھی ظاہر کی۔
میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی اور فاروق ستار کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ایم کیو ایم نے کبھی اس حلقے کے لیے کام نہیں کیا جبکہ ہم نے ہمیشہ اپنے حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قدم اٹھائے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن وہ انٹرویو کے لیے وقت نہیں دے سکے۔