پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عفت طاہرہ این اے 155 سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔
لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما آزاد امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔
جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کیا گیا،دوسری جانب عفت طاہرہ سومرو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔
میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا، صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغوا کرلیا گیا ہے، یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔
مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے، عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔