ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملٹی وٹامنز عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی، نگران کابینہ

0 73

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے،اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی۔

یہ ادویات انتہائی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل نہیں ہیں، ڈاکٹر مریضوں کو وٹامنز، ملٹی وٹامنز، منرلز اور اوور دی کاؤنٹر مصنوعات تجویز نہیں کریں گے۔

اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملٹی وٹامنز، منرلز کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.