انٹرنیٹ چلے یا بند ہوجائے الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا، الیکشن کمیشن

0 104

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ انٹرنیٹ چلے یا بند ہو جائے لیکن الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا، سکیورٹی اور دیگر وجوہات پر بعض جگہ نتیجے میں تاخیر ہوسکتی ہے مگر ردوبدل نہیں ہوسکتی۔

ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بننے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر چپساں کرکے اسکی تصویر کھینچ کر آر اوز کو بھیجیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وہ تصویر موبائل کے اندر لاک ہوگی جس پر ٹائم اور لوکیشن ہوگی، انٹرنیٹ نہ ہوا تو پریزائیڈنگ افسران فارم 45 ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.