الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دے گا،چیف الیکشن کمشنر

0 118

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔

گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع کرنے سے قبل ہی مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.