سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے،حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے، ٹرن آؤٹ صبح کم تھا، اب بہتر ہے، شام تک ان شا اللہ مزید بہتر ہوجائے گا۔
جس نے کچھ غلط کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے، معاشی استحکام اس وقت ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، میں سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔