ن لیگ کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نتائج کے جلد اعلان کا مطالبہ

0 83

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک 50 فیصد نتائج نہیں آجاتے تب تک کوئی حتمی ٹرینڈ سیٹ نہیں ہو سکتا۔

پرامید ہیں کہ ہمیں بڑی تعداد میں سیٹیں ملیں گی اور اگلی حکومت بنائیں گے، ہم سب نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ہم بھی کہتے ہیں کہ جلد از جلد نتائج چاہیے۔

نتائج کا جلدی اعلان ہوجائے تو ہم سب خوش ہوں گے، موبائل فون بند ہونے سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا رہا، فون سروس کی بندش سے سب کا نقصان ہوا ہے۔

ابتدائی نتائج پرٹرینڈ سیٹ نہیں کرسکتے،اس وقت پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ بھی بات چیت اور ریفارمز پروگرام کو بھی آگے بڑھانا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.