15فیصد نتائج پر حتمی رائے درست نہیں ، پرامید ہوں نواز ہی وزیراعظم ہونگے، خواجہ آصف

0 89

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے، امید ہے سورج طلوع ہونے سے پہلے نتائج آجائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کا انتظار کرناچاہیے اور 15 فیصد نتائج پر حتمی رائے نہیں دینی چاہیے، ہمارے ووٹر صبح 9 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچ چکےتھے، موبائل فون بند پر ہم نے متبادل انتظام کیا ہوا تھا۔

میری سیٹ پر 30 ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرےگا، مسلم لیگ ن کا مرکزی آفس خالی ہوا بھی ہے تو فیلڈ میں لوگ موجودہیں۔

مختلف شہروں میں ہمارے امیدوار دفاتر میں موجود ہیں، ہمارے سینٹرل آفس میں لوگوں کو ہونا چاہیے تھا، سیاست امکانات کا کھیل ہے، بیرسٹرگوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہونگے۔

پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے، ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو، پرامیدہوں نوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے، ہمارےیہاں کوئی الیکشن تنازعات کےبغیر نہیں بغیر نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.