غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق
این اے 56 راولپنڈی 5 سے پاکستان مسلم ليگ ن کے رہنما حنیف عباسی کامیاب ہو گئے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پانچوین نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96 ہزار 649 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض نے 82 ہزار 613 ووٹ لیے۔
این اے 56 راولپنڈی 5 سے پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد حنيف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لیکر دوسرے
نمبر پر رہے ۔
ن لیگ کے احسن اقبال 136279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ جاوید صفدر109309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود
ہیں۔
حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔محمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھاگئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی سےبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی نے 18 ہزار 802 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مد مقابل جے یو آئی (ف) کے رہنما میر امان اللہ نوتزئی 17ہزار 9 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 128 لاہور 12 سےاستحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی، مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا تھے جو ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور 4 سے ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار عثمان حمزہ اعوان 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کے حلقے این اے 122 نےلطیف کھوسہ نے ایک لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لیے اور خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان میں جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر سے ہار گئے جبکہ لودھراں میں جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور ان کے مقابل ا جہانگیر ترین 71128 ووٹ حاصل کر پائے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو بھی شکست ہو گئی۔
پرویز خٹک کو پی پی 87 نوشہرہ میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے شکست دی، پرویز خٹک نے 18176 ووٹ لیے جبکہ خلیق الرحمان نے 44762 ووٹ حاصل کیے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 51 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔