پولیس کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص زخمی ہوا ہے، قیصرہ الٰہی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نےفائرنگ کی۔
وہ کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں،چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ ان گاڑیوں نے کیا ہے ،اس کے بعد فائرنگ کر کے 2 آدمی زخمی کر دیئے۔