قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر آزاد اور ایک پر جے یو آئی ایف کا امیدوار کامیاب

0 75

عام انتخابات 2024 کے دوران پشاور میں قومی اسمبلی کی پانچ میں سے 4 نشستوں پر آزاد امیدوار اور ایک پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے نورعالم خان جیتے۔

صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کی پانچ میں سے چار نشستوں پر آزاد امیدواروں شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، ارباب عامر ایوب اور آصف خان نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 28 جے یو آئی ایف کے امیدوار نور عالم خان اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے، پشاور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 72 پاکستان پیپلزپارٹی کے کرامت اللہ، پی کے 73 پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ارباب محمد وسیم خان، پی کے 74 پر جے یو آئی کے اعجاز محمد کامیاب قرار پائے۔

پی کے 75 پر اے این پی کے ارباب عثمان، پی کے 76 پر آزاد امیدوار سمیع اللہ، پی کے 77 پر آزاد امیدوار شیر علی آفریدی نے کامیابی اپنے نام کی۔

پی کے 78 پر مسلم لیگ ن کے ظاہر خان، پی کے 79 پر مسلم لیگ ن کے جلال خان پی کے 80 پر پیپلزپارٹی کے ارباب زرک خان پی کے 81 پر آزاد امیداور سید قاسم علی شاہ پی کے 82 پر آزاد امیدوار ملک طارق اعوان پی کے 83 پر آزاد امیدوار مینا خان اور پی کے 84 پر آزاد امیدوار فضل الہٰی کامیاب ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.