حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ، مختلف آپشنز زیر غور ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

0 79

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، آرٹیکل 17 کے تحت اپنے امیدواروں کا گروپ بنا کر حکومت قائم کر سکتے ہیں۔

صوبے اور وفاق میں حکومت بنانے کیلئےمختلف آپشنز پر غور و غوص جاری ہے، وفاق اور صوبےمیں ہم اکثریتی پارٹی ہیں، کسی سے اتحاد کر کے حکومت قائم کرنا قبل از وقت ہے۔

الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو آزاد کہہ رہا ہے تاہم پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نےکاغذات نامزگی میں پی ٹی آئی کا ہی حوالہ دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے۔

پی ٹی آئی کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا اور مخصوص نشستوں کیلئے بھی ہم نے فہرست دے رکھی ہے، آئین کے تحت ہم ان مخصوص نشستوں کو کلیم کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا وجود ہے، مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی فہرست پر الیکشن کمیشن غور کرے۔

دوسری جانب پشاور میں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، رؤف حسن، علی محمد خان اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.