پاکستان کی صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

0 80

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق موغادیشو میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے، حملے میں متحدہ عرب امارات اور صومالیہ کے زیرتربیت فوجیوں کونشانہ بنایاگیا۔

حملے سے متاثرہ افراد کی فیملیز اور ان کی حکومتوں سے اظہارافسوس کرتے ہیں، تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کواس کی تمام اشکال میں مسترد کرتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ موغادیشو میں دہشت گرد حملے میں صومالی فوجیوں کے تربیتی مشن پر مامور 4 اماراتی اور ایک بحرینی فوجی جاں بحق ہوا ہے۔

حملے کی ذمےداری شدت پسندتنظیم الشباب نےقبول کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.