حافظ نعیم نے جعلی جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے بچنے کیلئے نشست چھوڑی، ایم کیو ایم

0 105

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار برائے پی ایس 129 معاذ مقدم نے جماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ اب حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے لیکن جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے میدان سے بھاگ کر اپنی جماعت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.