بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس میں نگران وزیراعظم عدالت طلب

0 111

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے، اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں ہیں اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا ، سزائے موت ہونی چاہیے، ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہئیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں ، وہ خود پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کےخلاف مقدمہ درج کیاجائے، یہ تو میری مہربانی ہےکہ دونوں ڈی جیزکو نہیں بلارہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.