اے این پی نےکسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کرلی

0 105

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا اور اے این پی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونےکی دعوت دی۔

میاں افتخار حسین نے بتایا کہ اے این پی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کی ہے، پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے، اے این پی کا موقف یہ ہے کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا۔

اے این پی سمجھتی ہے کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ بحیثیت جماعت مذاکرات موزوں نہیں، اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.