پی ٹی آئی نے فضل الرحمان سے عمرایوب کو وزیر اعظم کا ووٹ دینےکیلئے حمایت مانگ لیا

0 100

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف،عامر ڈوگر، عمیرنیازی اور فضل خان شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، وفد نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنےکی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی نے عمرایوب کی بطور وزیر اعظم امیدوار کے لیے بھی حمایت مانگ لی۔

جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن جعلی اور دھاندلی زدہ ہے، یہ عوامی مینڈیٹ نہیں، دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن کو صاف شفاف نہیں کہا جاسکتا، اس الیکشن سے سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئےگا، دونوں پارٹیوں کااس بات پر اتفاق ہے، 8 فروری کے انتخابات کو جے یو آئی مسترد کرتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا، پی ٹی آئی 17فروری کو ملک گیر احتجاج کرےگی، جے یو آئی نے بھی الیکشن پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔

بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ، الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بددیانتی ہوئی ہے، مستقبل میں اسی سوچ کے ساتھ بات چیت کریں گے، دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔
الیکشن کے جو نتائج آئے ہیں وہ قوم کی امانت میں بددیانتی ہے، آنے والے وقت کے لیے ہم بات چیت کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے، اس وقت تک تحریک چلائیں گے جب تک غصب شدہ حق واپس نہیں مل جاتا، ہمیں قیادت نے کہا الیکشن میں دھاندلی سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسدقیصرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.