مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن آج سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔
ن لیگ بلوچستان کے صدر جعفر مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ آزاد ارکان سے رابطے میں ہیں اور بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔
جعفر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن آج سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رہنما مسلم لیگ ن جام کمال نے کہا تمام جماعتیں حکومت بنانے کی کوشش میں ہیں، ن لیگ بھی حکومت بنانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے صوبائی اسمبلی کی 11، 11 نشستیں جیتیں جبکہ مسلم لیگ ن 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔