چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہے ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے: حلیم عادل شیخ

0 159

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ووٹ پڑا، لیکن الیکشن کمیشن اور نگران حکومت نے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر، آر اوز اور نگراں حکومت کو پیغام ہے آپ لوگ دلدل میں پھنس گئے ہیں، جتنا زور لگائیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہے اسے قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے، انہوں نے بروقت الیکشن نہیں کروایا اور اب بھی شفاف الیکشن نہیں کروایا، سکندر سلطان نے عوام کی توہین کی ہے، توہین عوام کا مقدمہ عوام کی ہی عدالت میں چلے گا۔

انھوں نے کہا کہ فارم 45کے حساب سے ہم مزید 80 سیٹیں جیتے ہوئے ہیں، کل کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ان کا کچا چٹھہ کھول دیا، کراچی میں جسے ووٹ پڑا ہے وہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ہیں، ہمیں انتخابی نشان بینگن، چمٹا دیا گیا، ہمارے امیدواروں کے فارم چھینے گئے اور الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میں جیل میں رہا مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، کلبوشھن سے زیادہ سختیاں مجھ پر کی گئیں، کہا گیا کہ ہم نے اسکرین شارٹس دکھائے، آفتاب جہانگیر کی سیٹ پر فاروق ستار کو جتوایا گیا، اس کے تمام فارم 45 ہمارے پاس ہیں، میرے حلقے میں جیت چکا تھا مگر نتائج تبدیل کیے گئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ پیپلزپارٹی کی بیورو کریسی نے جی ڈی اے کی سیٹیں چھینی، شہری علاقوں میں جماعت اسلامی اور ہم جیتے، شاہ نواز جدون کا فارم 49 جاری کر دیا گیا، پی پی کے امیدوار کو ری کاؤنٹنگ میں جتوادیا گیا، الیکشن کمیشن فارم 45کے مطابق نتائج جاری کرے، یہ ٹربیونل بنائیں گے تو اور ذلیل ہونگے، حافظ نعیم نے اپنی سیٹ چھوڑ کر بڑی بات کی ہے، سندھ میں پیرپگارا ایسے سامنے آئے جیسے انگریزوں کے سامنے سوریا بادشاہ آئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.