کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں گے: اسد قیصر

0 107

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں گے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے، دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں الیکشن میں دھاندلی سے متعلق کیس ہے دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے اور سابق کشمنر راولپنڈی کے بیانات کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہییں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.