قومی اسمبلی کے حلقے این اے43 کے پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ

0 107

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمشین کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہےگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک م ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتحال کےباعث ان 6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔

متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں آزاد امیدوار داور کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.