نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور

0 100

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں علی امین عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت علی امین گنڈا پور کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں درخواست گزار کے خلاف اور بھی ایف آئی آر درج ہیں اس پر چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ تو کافی پرانی ایف آئی آر ہے۔

علی امین کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس کا پتا نہیں تھا کہ یہ ایف آئی آر بھی درج ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا دیگر ایف آئی آرز میں بھی ضمانت پر ہیں؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی 26 مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.