پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں، مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
انہوںنے نجی نیوز چینل کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانا ممکن نہیں ہے۔
نیا وزیراعظم 2 مارچ تک منتخب کیا جائے گا، تب تک باقی معاملات طے کر رہے ہیں تا کہ پھر بعد میں مسئلہ نہ ہو،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دور آج پھر ہو گا ۔
معاملات تقریباً طے، (ن) لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے، 2 اور 3 سال کے وزیراعظم پر بات نہیں ہوئی‘
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، آج صبح دوبارہ نشست ہو گی۔
انہوں نے تصدیق کی تھی کہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے معاملے پر کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں، مذاکرات کے دوران دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے سے حتمی تجاویز کا تبادلہ کیا۔