سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنیکی درخواست کردی

0 116

سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 13 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 23 فروری کو سماعت کرے گی اور اتھارٹی سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.