لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

0 93

لاہور کے علاقے ہنجر وال میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق ہنجروال میں زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک شٹرنگ گر گئی جس سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص یاسر ، اس کی 7 سالہ بیٹی نایاب اور تین سالہ فضاء کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں فضاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.