ن لیگ کا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 218 ارکان کی شرکت

0 87

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

مریم نواز کی سربراہی میں جاتی عمرہ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ممبران پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ممبران سمیت آزاد ارکان بھی شریک ہوئے جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے نامزد ارکان بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 ارکان شریک ہوئے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 137 کامیاب امیدوار، مخصوص نشستوں کیلئے نامزد 58 خواتین اور ن لیگ میں شامل ہونے والے 22 سے زائد آزاد ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ ‏ہر حلقہ ہر ڈسٹرکٹ ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے، صحت تعلیم انفراسٹراکچر، امن و امان، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسائل کی مساوی انداز میں تقسیم ہوگی اور ‏”پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہونگے۔

حکومت اور جماعت کی سطح پر ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کرلیا ہے، عوامی خدمت کی اپنی روشن روایت قائم رکھیں گے، ایک نئے جذبے عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.