ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائے گی، چیئرمین سینیٹ کے لیے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔
امیدوار یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ یوسف رضا گیلانی کی نشست پر ان کا بیٹا ضمنی الیکشن لڑے گا۔